ڈاکٹر عرفان احمد ندیم دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے
معروف سرجن و النور سرجری ہسپتال روڈ چکوال کے بانی ڈاکٹر عرفان احمد ندیم دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تلہ گنگ میں بدھ کے روز اپنے اسسٹنٹ ڈاکٹر راغب حسین منہاس کے ہمراہ مریض چیک کر نے کے بعد واپس روانہ ہونے لگے تو انکی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی جس پر فوری طبی امداد مہیا کی گئی کچھ دیر سمبھلنے کے بعد طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی جس پر انہیں راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ راولپنڈی میڈیکل کالج (RMC) کی مسجد جبکہ تدفین DHA 2کے قبرستان میں کی گئی نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹرز جبکہ چکوال سے معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی ،مرحوم کے انتقال پر دعائے مغفرت کی اورسوگواران سے تعزیت کا اظہار و صبر جمیل کی دعا کی
کوئی تبصرے نہیں