عوام تک آسان رسائی کیلئے وفاقی محتسب کے مزید اقدامات،راولپنڈی، چکوال اور جنڈ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

 


چکوال (رپورٹ :شفیق ملک) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے افسران 28،29 اور30 مئی کو با لتر تیب راولپنڈ ی، چکوال اور جنڈ میں کھلی کچہر یاں لگا ئیں گے۔ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق 28 مئی کو سپر نٹنڈ نٹ انجینئر آئیسکو سٹی سر کل کے دفتر واقع راشد منہا س روڈ مر یڑ چو ک راولپنڈ ی میں کھلی کچہر ی لگا ئیں گے، وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر ہارون سکندر پاشا30 مئی کو اسسٹنٹ کمشنر، جنڈ کے دفتر میں جبکہ 29 مئی کو ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد، ڈپٹی کمشنر چکوال کے دفترمیں کھلی کچہر یاں لگاکر او سی آ ر شکا یات کی سماعت کر یں گے،جس میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجود ہوں گے۔ وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکا یات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی ہدا یات دیں گے۔ واضح رہے کہ یہ کھلی کچہر یاں عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام Outreach Complaint Resolution(OCR) کا حصہ ہیں۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام اور پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر یوں میں شر یک ہونے کی ہدا یت کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.