ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا سب جیل چکوال کا دورہ

 


حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چکوال کی جانب سے سب جیل چکوال میں قیدیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے سب جیل چکوال کا دورہ کیاجس میں قیدیوں کے مختلف بنیادی ٹیسٹ ایچ آئی وی/ایڈز، ہیپاٹائٹس بی سی، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ٹی بی سمیت نفسیاتی معائنے و ادویات کی مفت سہولت دی گئی ہے،سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال ملک نے دوران دورہ جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.