آگ لگنے کی وجہ سے غریب کسان کی 4قیمتی بکریاں جل گئیں اور 2عدد شدید جھلس گئیں
لاوہ (نمائندہ ڈھڈیال نیوز) جھونپڑی کو آگ لگنے کی وجہ سے غریب کسان کی 4قیمتی بکریاں جل گئیں اور 2عدد شدید جھلس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کے موضع لیٹی ڈھوک خانہ کے رہائشی شیر محمد کی بکریوں کے لیے بنائی گئی جھونپڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ تیز ہونی کی وجہ سے 4بکریاں مکمل طور پر جل گئیں اور 2شدید جھلس گئیں جس سے غریب کسان کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے اہلیان علاقہ نے حکومت پنجاب سے غریب کسان کے ہونے والے نقصان کے ازالے کرنے اور اس کی داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں