ملہال مغلاں میں نادراسنٹر کی منظوری پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر) ملہال مغلاں میں نادراسنٹر کی منظوری پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سابق کونسلر یونین کونسل ڈوہمن چوہدری لیاقت علی ،معروف قانون دان مشتاق حسین مرزا ایڈووکیٹ اور انجینئر ناہید بملہ نے مشترکہ بیان میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نادرا سنٹر کا قیام دیرینہ عوامی مطالبہ تھا اور لوگ دور دراز کے علاقوں میں دھکے کھانے پر مجبور تھے۔ملہال مغلاں سنٹر کے قیام کی وجہ سے گردونواح کے سینکڑوں دیہاتوں کے لوگ مستفید ہونگے۔
کوئی تبصرے نہیں