قمیض کے کاج خراب کرنے پر نوٹس ارسال کردیا گیا
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر)قمیض کے کاج خراب کرنے پر شہری نے کاج، اوور لاک شاپ مالک کو پنجاب تحفظ صارف ایکٹ 2005ءکے تحت نوٹس ارسال کردیا۔ طاہر اقبال نے NSٹیلرز کاج اینڈ اوورلاک لیاقت پلازہ گلی مدرسہ شاہ زبیر والی کے پروپرائیٹر محمد نذیر انجم اور کاریگر محمد فیضان سے 9قمیضیں کاج کروائیں جن میں سے1قمیض کے کاج خراب کر دئیے گئے،جس سے سوٹ خراب ہو گیا۔ صارف طاہر اقبال گلہ کیا تومحمد نذیر انجم اور کاریگر فیضان نے بدتمیزی کی اور داد رسی سے انکار کردیا۔ جس پرطاہر اقبال نے محمد نذیر انجم اور محمد فیضان کو پنجاب تحفظ صارف ایکٹ2005ءکے تحت لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے اور کنزیومرکورٹ راولپنڈی سے رجوع کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں