ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ پر انتہائی سست روی کے ساتھ کام جاری

 


ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ پر انتہائی سست روی کے ساتھ کام جاری ہے جس سے علاقہ کی عوام میں سخت برہمی پائی جارہی ہے۔مزکورہ منصوبہ جسے شروع ہوئے اگلے ماہ دو سال ہو جائیں گے کے جلد مکمل ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ روڈ کی تعمیر کے لیے انتہائی ناکافی مشینری اور لیبر کام کر رہی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ منصوبہ جلد تکمیل پانے والا نہیں۔ابھی تک اس روڈ پرصرف بجر کی تہیں ہی بچھائی رہی ہیں اور اب تیسری بار بجر ڈالا جارہا ہے جو عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے۔تکمیل میں مسلسل تاخیر کے باعث یہ نام نہاد کھاؤ ٹرخاو " موٹر وے" علاقہ کے 26 سے زائد دیہات کی عوام کے لیے ایک عذاب بنا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور دیگر ذمہ دار حکام اس منصوبہ کی جلد تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.