چوہدری اظہر چکرال کی تیمارداری کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری
چکوال ( ڈسڑکٹ رپورٹر ) چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال روبصحت ہو رہے ہیں اور ان کی تیمارداری کے لیے آنے والوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کی صحت مکمل بحال ہونے کے لیے ڈیڑھ سے دو ماہ کا وقت مزیددرکار ہے۔برمنگھم میں چوہدری اظہر محمود چکرال کی رہائش گاہ پر ان کی تیمارداری اور صحت یابی کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ یورپ کی شخصیات بھی ان کی تیمارداری کر رہی ہےں۔چوہدری اظہر محمود چکرال نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کریم اور ان کے چاہنے والوں کی خصوصی دعاﺅں سے ان کی طبیعت بہت بہتر ہے اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے۔انہوں نے ایسے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی تیمارداری کی اور ٹیلی فون پر یا دیگر ذرائع سے خیریت دریافت کی اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔
کوئی تبصرے نہیں