چوہدری سلطان حیدر علی خان کی پری بجٹ اور معیشت کی بہتری کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں شرکت
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رکن صوبائی اسمبلی سلطان آف چکوال چوہدری سلطان حیدر علی خان نے گزشتہ روز پری بجٹ اور معیشت کی بہتری کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ اجلاس کے لیے چکوال سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے رکھی تھی ،چوہدری سلطان حیدر علی خان نے اجلاس میں تجاویز دیں ،جنہیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایجنڈے میں شامل کیا۔واضح رہے کہ چوہدری سلطان حیدر علی خان معیشت کی بہتری کے بارے میں جامع پروگرام رکھتے ہیں اور ان کی تجاویز اور سفارشات پر عمل کر کے معیشت کو بہتر بنایا جا سکتاہے۔
کوئی تبصرے نہیں