ضلع بھر میں مکینیکل سواریاں، چیئر لفٹس،کیبل کارز، سکائی ویلز، جھولا کشتیاں دیگر جھولے چلانے پر پابندی

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کی طرف سے مفاد عامہ کے پیشِ نظر جاری کردہ حکمنامہ میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ضلع بھر میں ہر قسم کی مکینیکل سواریاں، چیئر لفٹس،کیبل کارز، سکائی ویلز، جھولا کشتیاں اور اس نوعیت کے دیگر جھولے چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ تاہم ڈپٹی کمشنر کے حکمنامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بائی لاز کی رو سے ٹیکنیکل آفیسرز کے معائنہ کے بعد چھوٹے سائز کے جھولے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.