کسی دکاندار کو صارفین کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا،قراۃ العین ملک
چکوال(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ا جلاس میں اے ڈی سی آر خاور بشیر، ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عیدالاضحی کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقررہ سطح پر رکھ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے پرائس کنٹرول اور کوالٹی چیکنگ میکانزم کو ہمہ وقت فعال و متحرک بنایا گیا ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کا ارتکاب نہ کرسکے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کسی دکاندار کو صارفین کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کا مکمل نفاذ یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں