موہڑہ الہو کا ایک اور اعزاز، جویریہ فاطمہ نے باقاعدہ نیزہ بازی کا آغاز کردیا
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی)موہڑہ الہو کا ایک اور اعزاز ، علاقہ کی پہلی گرل نیزہ باز جویریہ فاطمہ چوہدری کا تعلق موہرہ الہو سے ہے۔ جویریہ فاطمہ چوہدری نے تین سال کی عمر میں گھوڑا سواری شروع کی۔ وہ گزشتہ 16 سال سے ساؤتھ افریقہ میں گھوڑا سواری کر رہی تھیں اور اب پاکستان میں باقاعدہ نیزہ بازی کا آغاز کیا ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ پاکستان نیشنل ٹیم میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کریں۔جویریہ فاطمہ چوہدری نے پادشاہان میلہ میں شیر یزدان کلب کے ساتھ حصہ لیا۔ جویریہ فاطمہ چوہدری مشہور علاقائی شخصیت چوہدری محمد اشرف کی پوتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں