غلام عباس فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) مینجر میزان بینک چکوال غلام عباس فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔ اس موقع پر فیملی اور دوست واحباب نے ان کا ایئرپورٹ پورٹ پر استقبال کیا۔علاوہ ازیں آج انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع اشرف ٹاؤن چکوال میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں فیملی، دوست واحباب اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور انہیں فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔
کوئی تبصرے نہیں