الخدمت فاﺅنڈیشن کی اجتماعی قربانی اور قربانی فی سبیل اللہ کے لیے بکنگ کا سلسلہ جاری
چکوال(نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن کی اجتماعی قربانی اور قربانی فی سبیل اللہ کے لیے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اجتماعی قربانی کے لیے 25ہزار روپے فی حصہ مقرر کیاگیاہے۔الخدمت فاﺅنڈیشن کے نائب صدر تسکین سید ،فنانس سیکرٹری عثمان صدیق اور عمر قیس الخدمت فاﺅنڈیشن کے دفتر واقع نزد اقبال ملت سکول گرلز کالج روڈ میں بکنگ کر رہے ہیں۔ جبکہ قربانی فی سبیل اللہ کے لیے مکمل گائے 1 لاکھ54 ہزار روپے اور گائے فی حصہ22ہزار روپے جبکہ بکرا اور دنبہ کے لیے 51ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت ان مستحقین اور سفید پوش خاندانوں تک پہنچایا جاتا ہے جو سارا سال اس کے منتظر رہتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں