چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن لائرز فورم چکوال میں شمولیت کا اعلان کر دیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف قانون دان چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن لائرز فورم چکوال میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بزرگ سینئر رہنما مسلم لیگ ن سید ضیاءالحسن زیدی ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چوہدری امجد حسن علی نے مسلم لیگ ن لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا ،ضلعی صدر مسلم لیگ لائرز فورم چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے چوہدری امجد حسن علی کو ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری اور راجہ وسیم اکرم ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن لائرز فورم ضلع چکوال مقرر کر دیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے سید ضیاءالحسن زیدی ایڈووکیٹ کے ہمراہ نوٹیفکیشن چوہدری امجد حسن علی اور راجہ وسیم اکرم کے حوالے کیے۔
کوئی تبصرے نہیں