پنڈی روڈ پر بھاری رشوت لے کر دو ٹرانسفارمر غیر قانونی طور پر نصب کر دئیے گئے۔
چکوال(عبدالغفور منہاس )واپڈا کی طرف سے پنڈی روڈ پر بھاری رشوت لے کر دو ٹرانسفارمر غیر قانونی طور پر نصب کر دئیے گئے۔ نادرا دفتر کے قریب زیر تعمیر پلازہ اور موبی لنک کمپنی کے ٹرانسفارمر غیر قانونی طور پر لگائے گئے ہیں۔ تحصیل چوک سے لے کر راولپنڈی پھاٹک تک بجلی کا نظام کروڑوں روپے لگا کر زیر زمین کیا گیا تھا مگر اس کے باوجود پلازہ مالکان اور نجی موبائل کمپنی سے بھاری رشوت دے کر واپڈا نے ٹرانسفارمر نصب کیے ہیں۔ قبل ازیں پلازہ مالک اور نجی موبائل کمپنی انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسفارمرکی تنصیب کے لیے جمع کرائی گئی فائل مسترد کرد ی گئی تھی مگر بعد ازاں بھاری رشوت لے کر واپڈا نے غیر قانونی ٹرانسفارمر نصب کر دئیے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں