سمسٹر چہارم کے سٹوڈنٹس کی پروفیسر شاہد آزاد کی معیت میں تابش کمال سے ملاقات
بی ایس انگلش گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں زیر تعلیم سمسٹر چہارم کے سٹوڈنٹس نے سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر شاہد آزاد کی معیت میں معروف شاعر تابش کمال سے ملاقات کی اور علم و ادب کے موضوع پر ان کے قیمتی خیالات سے استفادہ کیا ۔ یہ دورہ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ایک ادبی پراجیکٹ "ملاقات ایک ادیب سے" کے سلسلے کا حصہ تھا جس میں طلبہ براہ راست ادیبوں سے ان کی تخلیقات پہ گفت و شنید کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران، تابش کمال نے اپنی ادبی سفر پر دلکش گفتگو سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ انہوں نے اپنی شاعرانہ امنگوں اور اپنی مشہور تخلیقات کے پس پردہ تخلیقی عمل پر گفتگو کی اور سٹوڈنٹس کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔
یہ دورہ ڈیپارٹمنٹ کی اُن جاری کاوشوں کا حصہ تھا جس کا مقصد طلباء اور ادبی شخصیات کے درمیان مکالمے اور گفت و شنید کے مواقع پیدا کرنا اور ادب و فنون لطیفہ کے لیے مثبت قدروں کو فروغ دینا ہے۔
تابش کمال صاحب نے اپنی گفتگو میں سٹوڈنٹس کو معیاری ادب پڑھنے اور لکھنے کی تلقین کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش ادارے میں شاندار ادبی روایات کی آبیاری کرتے ہوئے پنوال کا نام روشن کرے گا ۔ سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر شاہد آزاد نے تابش کمال کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ڈیپارٹمنٹ کو ان جیسے اعلیٰ لکھاریوں کی سرپرستی حاصل رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں