چوہدری سلطان حیدر علی خان کا ہسپتال روڈ چکوال کا دورہ

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممبر صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے صدر چوہدری سلطان حیدر علی خان نے ہسپتال روڈ چکوال کا دورہ کیا ، اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خان ،صدر انجمن تاجران چوہدری احمد خان ،صدر انجمن تاجران ہسپتال روڈ ملک جاوید اقبال ،جنرل سیکرٹری راجہ انجم ضیاءاور معرو ف تاجر شیخ عبداللطیف ،صدر مرچنٹ ایسوسی ایشن ناصر آرائیں ،ٹیلرز یونین کے رہنما احسان احمد شانی بھی موجود تھے۔ ہسپتال روڈ کے تاجرو ں نے رکن صوبائی اسمبلی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔چوہدری سلطان حیدر علی خان سے فرداً فرداًہر دکاندار نے ملاقاتیں کیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔چوہدری سلطان حیدر علی خان دکانداروں کا شکریہ ادا کرتے رہے ۔لیگی رکن صوبائی اسمبلی جلوس کی شکل میں سیالکوٹ گفٹ سنٹر پہنچے جہاں پر انہوں نے فیتہ کاٹ کر نیو سیالکوٹ گفٹ سنٹر کا افتتاح کیا ۔معروف کاروباری شخصیت اور اونر نیو سیالکوٹ گفٹ سنٹر شیخ ارشد نے ساتھیوں کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔ افتتاحی تقریب میں بزرگ تاجر رہنما ڈاکٹر شوکت علی اور سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ ہارون نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر نیو سیالکوٹ گفٹ سنٹر کی کامیابی و کاروبار کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔چوہدری سلطان حیدر علی خان نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے صوبہ میں معاشی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔وزیراعلیٰ کے اقدامات کے دورس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.