بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔محمدالیاس سکنہ کشمیر کالونی نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان حسین خان، وسیم ملتانی محلہ چکی ڈھڈیال اور بخت خان محلہ عید گاہ نے اس کے بھانجے کو ڈرا دھمکا کر جنگل میں لے گئے جہاں تینوں نے باری باری اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ڈھڈیال پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 375A ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.