ڈھڈیال کے وسط میں ایک قدیم سرکاری بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی پس پردہ مہم کا انکشاف

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال کے وسط میں ایک قدیم سرکاری بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی پس پردہ مہم کا انکشاف ہوا ہے۔ مزکورہ عمارت میں قیام پاکستان سے قبل ایرانی بینک قائم تھا۔ بعد ازاں یہاں زچہ و بچہ سینڑ کے بعد ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار ویمن بنایا گیا لیکن اب مزکورہ عمارت گزشتہ کچھ عرصہ سے بند پڑی ہے جس پر اب قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔جس پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اہل دیہہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عمارت کو استعمال میں لائے یا اس کی نگرانی کی جائے تاکہ قبضہ مافیا کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.