ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی مایوس کن، انتظامیہ کی جاری کردہ کردہ ریٹ لسٹ پر 10 فی صد بھی عمل نہیں ہو رہا۔حکومت پنجاب کی گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر فروٹ، سبزی اور دیگر اشیاء کے نرخوں کی لسٹیں جاری کی جاتی ہیں لیکن ان کے کوئی چیز بھی فروخت نہیں ہو رہی۔گذشتہ روز جب ایک فروٹ لسٹ پر درج نرخوں اور ریڑھی والے سے فروٹ کے نرخ معلوم کیے گئے تو تقریباً سبھی فروٹ دوگنا نرخوں پر فروخت کیے جارہے تھے جو انتظامیہ اور دیگر زمہ داران کی نااہلی اور مایوس کن کارکردگی کا ایک واضح ثبوت ہے۔صارفین نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
کوئی تبصرے نہیں