اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیرچکوال شہر میں سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر منگل کے روز شہر میں سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی بھی چیک کی۔ عوام الناس کو سبزیوں اور پھلوں کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس مقصد کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سبزی و فروٹ منڈی کی متواتر مانیٹرنگ کا پلان مرتب کیا ہے جس کے تسلسل میں کڑی نگرانی کا عمل برقرار رکھا جائے گا تاکہ سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کم از کم سطح پر رکھ کر صارفین کو بھر پور سہولت فراہم کی جا سکے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.