ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرضلع چکوال میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

 


چکوال (نامہ نگار) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ابغینہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال فرحان وسیم کی سرپرستی میں موٹروے سروس ایریا کلر کہار میں موجود 16 فوڈپوائنٹس کو چیک کیا اور 7 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، حفضان صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے،زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور دیگر وجوہات کی بنا پر مبلغ 360000روپے کے جرمانے عائد۔۔ جبکہ 4.5 کلو گرام نا قابل شناخت اور زائد المیعاد سنیکس اور کینڈی کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔۔اسکے علاوہ 9 فوڈ بزنسز کو ایس او پی پر عمل درآمدکرنے کے لیےہدایت نامے جاری کیے گیے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.