چکوال بار کی صدارتی کمان تبدیل امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کی صدارت سنبھال لی

 


چکوال (محمد آصف ملک ) چکوال بار کی صدارتی کمان تبدیل امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کی صدارت سنبھال لی صدارتی کمان کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے قاٸد اعظم ہال میں منعقد ہوٸی تقریب کی صدارت چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نظامت کے فراٸض جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ نے انجام دیٸے تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ غلام احمد طارق ایڈووکیٹ نے حاصل کی جبکہ تقریب سے قبل عشق رسول سے معمور انتہائی پر نور اور خوبصورت محفل نعت بھی منعقد کی گٸ اپنے عہدے کی معیاد پوری کرنے والے صدر بار چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ نے صدارتی چارج نو منتخب صدر امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ کے سپرد کیا جبکہ جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ اور ناٸب صدر چوہدری فیصل کہوٹ ایڈووکیٹ اپنی ایگزیکٹو باڈی کے ہمراہ صدر امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ کی قیادت میں اپنے فراٸض اگلے سال جنوری میں الیکشن کے انعقاد تک جاری رکھیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.