ضلع چکوال کا تاریخی اور تعلیمی اعزاز ،

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع چکوال کا تاریخی اور تعلیمی اعزاز ،معروف ماہر تعلیم و قانون دان راجہ علی اعجاز خان ایڈووکیٹ کے صاحبزادے راجہ اعتزاز اسلم خان نے امریکہ کی ٹاپ رینکنگ Drexenیونیورسٹی میں سکالر شپ پر اکاﺅنٹ اینڈ فنانس کی ڈگری میں ایڈمشن حاصل کرلیا ہے ۔راجہ اعتزاز اسلم خان اس وقت ایچی سن کالج لاہور میں زیر تعلیم ہیں اور تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس کے ایم ڈی راجہ علی اعجاز خان ایڈووکیٹ کے ہونہار صاحبزادے حال ہی میں ایچی سن کالج لاہور سے اے لیول کیمبرج سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔راجہ اعتزازاسلم خان کا Drexenیونیورسٹی امریکہ میں ایڈمشن حاصل کرناضلع چکوال کے لیے بہت بڑا اعزازہے۔ضلع بھر کی عوام اور خصوصی تعلیمی حلقوں نے راجہ اعتزاز اسلم اور راجہ علی اعجاز خان ایڈووکیٹ کومبارکباد پیش کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.