دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر ) دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس کے ہونہار طلباءو طالبات نے میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نمایاں مارکس کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔ انیشا طارق نے 1136نمبر لے کرپہلی، مریم علشبہ نے1131نمبر لے کر دوسری، محمد علی نے 1120نمبر لے کر تیسری ،سید محمد احتشام نے1104نمبر لے کر چوتھی ، رافعہ نور نے 1095نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی، اسی طرح بسمہ عرفان نے1038نمبر ،محمد معراج نے 1028نمبر، عبدالاحد نے1025نمبر ،عائشہ عمران نے1020نمبر اور حمنہ نے997نمبرلے کر میٹرک کا امتحان پاس کیا۔اس طرح دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس کا نتیجہ ہمیشہ کی طرح سو فیصد رہا۔والدین نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکبادپیش کی۔
کوئی تبصرے نہیں