عوام کے مسائل سن کر تیز رفتار ازالہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، قراۃ العین ملک

 


چکوال (نامہ نگار) حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لئے پبلک کمپلینٹ مینجمنٹ کاؤنٹر پر عوامی مسائل سے روزانہ آگاہی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کاؤنٹر پر آنے والے عوام سے ان کے مسائل سن کر تیز رفتار ازالہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اپنے دفتر کے مذکورہ کاؤنٹر پر عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں کو آسان رسائی دی گئی ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی میں انہیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پبلک کمپلینٹ مینجمنٹ کاؤنٹر پر موصولہ عوامی درخواستوں پر متعلقہ انتظامی افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے اور تاکید کی کہ عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.