ملک تنویر اسلم اعوان کی ڈی سی آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت
چکوال (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست قیادت میں حکومت پنجاب ہر سطح پر وسیع البنیاد ترقیاتی عمل کی تکمیل کے لئے وسائل صرف کر رہی ہے جن کے حسب منشا ثمرات عوام تک پہنچانا تعمیراتی محکموں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کا مکمل ادراک کرتے ہوئے ضلع میں تمام تعمیراتی محکمے سماجی ترقی کے منصوبوں کی کم از کم وقت میں معیاری تکمیل یقینی بنائیں۔ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی و چیرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ملک تنویر اسلم اعوان نے ڈی سی آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اجلاس میں ضلع کے کثیر الجہتی ترقیاتی عمل میں تعمیراتی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سردار غلام عباس ، ممبرز صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان ، ملک شہریار اعوان ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک،ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود، راہنما مسلم لیگ ن چوہدری شہر یار سلطان بھی ان کے ہمراہ تھے -
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر نے ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سےاجلاس کو آگاہ کیا ۔ اجلاس میں لا اینڈ آرڈر وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز اور ایگریکلچر ٹرانسفارمیش پلان پرحکومت پنجاب کے ویژن کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ اے ڈی سی جی ، اے ڈی سی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی نے ممبران کی جانب سے دی گئی سفارشات کو ایجنڈے میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
کوئی تبصرے نہیں