ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال کا دورہ

 



چکوال (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا- ڈپٹی کمشنر چکوال نے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر خاور بشیر، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر، اے سی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر ارسلان سکندر،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں- ڈپٹی کمشنر چکوال نے یوم آزادی کے حوالے سے پودا بھی لگایا-

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.