چوآسیدن شاہ بھر اور اس کے مضافات میں مکمل شٹر ڈاﺅن رہا
چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) جماعت اسلامی، مرکزی انجمن تاجران آل پاکستان اور مرکزی انجمن تاجران چوآ سیدن شاہ کی کال پر آج چوآسیدن شاہ بھر اور اس کے مضافات میں مکمل شٹر ڈاﺅن تحصیل چوآسیدن شاہ کے تمام چھوٹے بڑے تاجر حکومت پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسوں، ناجائزبجلی بلوں اور ملک بھر میں تاجر کش اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف متحدہوکر یہ پیغام دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ ملک پر تسلط اشرافیہ کے بند کمروںمیں کئے جانے والے غیرمنصفانہ اور تاجر طبقہ پر جابرانہ ٹیکسوں کے نفاذ کسی بھی طور پرقبول نہ ہیں۔ ،مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک فیاض الحسن،صدر راجہ افضل جنجوعہ، جنرل سیکرٹری احسام وحید ستی،نائب صدر تصور شیراز،سینئر نائب صدر ملک تنویر،سیکرٹری فنانس ملک جمال۔سیکرٹری چوہدری اعجاز اور دیگر شعبہ جات کے صدور نے تاجر برادری کو ہڑتال کامیاب بنانے پر شکریہ اد اکیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ بات کہیں آگے تک جا سکتی ہے جس کے لئے ہم مرکزی انجمن تاجران آل پاکستان کے ہر حکم کو لبیک کہیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں