مالی معاملات میں بدیانتی کا تنازعہ،راجہ سعد احمد کی تھانہ چوآسیدن شاہ میں درخواست

 


چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق)تحصیل چوآسیدن شاہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعد احمد نے تھانہ چوآسیدن شاہ میں درخواست دی ہے کہ رقبہ کے لحاظ سے علاقے کا سب سے بڑا زمیندار ہوں ۔راشد اینڈ سعد کمپنی میں پارٹز ہوں ۔راشد اقبال کے ساتھ مائن کے حوالے سے لین دین عرصہ قریب27سال سے چلتا آرہا ہے جو کہ اب راشد وغیرہ کے ساتھ مالی معاملات میں راشد وغیرہ کی بدیانتی کی وجہ سے تنازعہ چل رہا ہے مورخہ23/24-08-2024کی درمیانی شب مالی معاملات کے تنازعہ کی وجہ سے راشد اقبال ولد محمد اقبال ساکن چوآسیدن شاہ مسلح کلاشنکوف ،ملک سعد ولد ملک زاہد ساکن خیرپور حال رہائش چکوال مسلح44بور،تنویر ولد فضل الہٰی ساکن چوآسیدن شاہ مسلح کلاشنکوف ،عمران شفقات ولد راجہ شفقات ساکن چوآسیدن شاہ مسلح کلاشنکوف اور 16/17نامعلوم مسلح اشخاص جنکو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوںمیرے گھر کے باہر آگئے خوف ہراس پھیلانے کے لئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور تمام اشخاص للکارتے جا رہے تھے کے تمھیں مزید کمیشن لینے کا مزہ چھکاتے ہیں میرے علاوہ میرے ملازم عنصر محمو د ولد اختر محمود سکنہ ڈھیری جابہ نے وقوعہ دیکھا مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے رہے اگر میں اپنی شرائط سے پیچھے نہ ہٹا تو جان سے مار دیں گے ۔میرے گھر فائرنگ کرنے کے بعد میری ذاتی زمین پر کمرہ پر زبر دستی قبضہ کرنے کی کو شش کی اس کے بعد جس مائن پر میں اور راشد اقبال پارٹنر ہیں وہاں گئے اور وہاں ہوائی فائرنگ کی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے وجہ یہ ہے کہ راشد اقبال نے مائن کے حوالے سے جو معاملات مجھ سے طے کئے اس سے راشد اقبال منحرف ہوچکا ہے اور زور زبر دستی کے ذریعے مجھے اس معاملے سے پیچھے ہٹانا چاہتے ہیں ۔مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ نے مقدمہ نمبر456/24زیر دفعات 337H(2)ت پ، 506iiت پ ، 447ت پ ،511ت پ، 148ت پ، 149ت پ درج کرکے تین ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ چوتھے ملزم سعد ولد ملک زاہد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


 یاد رہے کہ پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ کےSHOصہیب ظفر کی قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی پر علاقہ بھر کے عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ڈیوٹی مجسٹریڑ طاہر محمود نے تینوں ملزمان راشد اقبال ،عمران شفقات اور تنویر احمد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے پولیس کر دیا ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.