مرکزی انجمن تاجران چوآسیدن شاہ نے 28اگست کی ہڑتال کی حمایت کردی
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) مرکزی انجمن تاجران چوآسیدن شاہ کے سرپرست ملک فیاض الحسن ، صدر راجہ محمد افضل اور جنرل سیکرٹری ملک محمد جمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجروں کی 28اگست کو ہونے والی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جا بجا تاجروں پر مسلط کئے جانے والے ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بجلی بلز ہوں یا گیس بلز اور ہر اشیاءپر ٹیکسوں کا طوفان تاجروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے جس پر ہم پاکستان کی انجمن تا جران کی مرکزی تنظیم کی ہڑتال کی تائید اور مکمل حمایت کرتے ہیں اور 28اگست کو پوری تحصیل چوآسیدن شاہ میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں