مدنی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جند اعوان میں تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) مدنی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جند اعوان میں تقسیمِ اسناد کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس س میں 59 خواتین کو سلائی اور میک اپ کا کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا۔ کورسز کا اہتمام جند اعوان اور ساؤ میں کیا گیا اور ان کورسز کے تمام اخراجات مدنی فاؤنڈیشن کے جانب سے ادا کیے گئے۔ اِن کورسز کا مقصد خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا ایک کارآمدفرد بنانا ہے۔ مدنی فاؤنڈیشن نے رمضان مبارک میں یونین کونسل جند میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کا راشن مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچایا۔ اس کے علاوہ مدنی فاؤنڈیشن مستحق بچیوں کی شادی میں بھی اپنا حصہ ڈالتی ہے۔


مدنی فاؤنڈیشن کا دفتر موضع جند اعوان میں ہے اور مسز صائمہ آفتاب مدنی اس فاؤنڈیشن کی روحِ رواں ہیں۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.