آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا واپڈا کی نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج آج ہوگا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج آج 27 اگست بروز منگل ہوگا۔ واپڈا ہائیڈرو یونین چکوال کے زونل انفارمیشن سیکرٹری واحد محمود واحد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح ضلع چکوال میں بھی آئیسکو کے جفاکش ملازمین کا احتجاج ہوگا جس میں تلہ گنگ، ڈھڈیال، پنڈدادن خان اور چکوال کے ملازمین قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں یہ احتجاج مرکزی سطح پر راولپنڈی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.