ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کارپٹنگ کا کام جاری
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کارپٹنگ کا کام جاری ہے۔ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے کام کے معیار کا جائزہ لینے مسوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری کارپٹنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سب انجینیر اور ٹھیکیدارکو ہدایت کی کہ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے ٹھیکیدار کوکام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
کوئی تبصرے نہیں