واٹر سپورٹس اور فیملی فیسٹیول کا افتتاح دھرابی ڈیم کے مقام پرکیاگیا

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ٹی ڈی سی پی کے زیرِ اہتمام واٹر سپورٹس اور فیملی فیسٹیول کا افتتاح دھرابی ڈیم کے مقام پرکیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ ،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر ،خالد جمیل ستی و دیگر محکموں 1122 ،میونسپل اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ مری کے بعد ضلع چکوال میں کلرکہار و دھرابی کے قدرتی حسن اور پر فضا مقامات ہونے کی وجہ سے سیاحت میں فروغ کا باعث بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑے سے عرصہ میں کلرکہار و دھرابی میں سیاحوں کا بڑھتا ہوا رجحان اس کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ضلع چکوال کی سوغات اور تاریخی مقامات کے حوالے سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پودا بھی لگایا ۔ واٹر سپورٹس اور فیملی فیسٹیول میں سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ ، جنرل منیجر آپریشن واحد ارجمند ضیاء نے بھی شرکت کی۔محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے واٹر سپورٹس کے مقابلہ جات اور فیملی فیسٹیول کے مختلف رنگارنگ تفریحی ایونٹس، ثقافتی شو، لائیو موسیقی اور قوالی اور آتش بازی ایسے دلکش مظاہرہ پیش کیے گئے جن کو عوام اور فیملیز خوب سراہتے ہوئے محکمہ سیاحت کے فروغ کے لئے بہترین کاوش قرار دیا ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.