ضلعی مصالحتی کمیٹی اپنے نئے چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی انتشار کا شکار

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ضلعی مصالحتی کمیٹی اپنے نئے چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی انتشار کا شکار ہو گئی۔اراکین کی اکثریت نے متوقع نئے چیئرمین پر اپنے تحفظات اور عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ مذکورہ کمیٹی جس کے ضلع بھر سے 76 ممبران ہیں کے موجودہ چیئرمین سابق نائب ناظم یونین کونسل چک عمرا میاں افتخار حسین نے اپنی معیاد پوری کر لی ہے اور جلد نئے چیئرمین اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گے جس کے لیے مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ممبران کی ایک میٹنگ حال ہی میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں نئے چیئرمین کے لیے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ممبران نے کہا کہ چوہدری سلطان حیدر علی خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اسے قبول کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ساتھیوں کی خواہش پر چوہدری سلطان حیدر علی خان صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی کو چیئرمین مصالحتی کمیٹی بنانا چاہتے ہیں جس پر مسلم لیگی ممبران کو شدید تحفظات ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے ممبران کی اکثریت مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے جبکہ نئے متوقع چیئرمین کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے جو پارٹی کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔اگر آج مسلم لیگ کے حامیوں کو نظر انداز کیا جائے گا تو اس سے پارٹی حامیوں کا مورال ڈاؤن ہوگا۔ممبران کا کہنا ہے چوہدری سلطان حیدر علی خان جسے بھی نامزد کریں لیکن کم از کم اس کا تعلق تو مسلم لیگ(ن) سے ہو۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.