ڈھڈیال : معروف ماہر تعلیم ماسٹر ظفر حسین اعوان کو سپردخاک کردیا گیا
ڈھڈیال (مسرت جعفری) اظہر محمود بن اعوان ٹائٹلز کے بھائی معروف ماہر تعلیم ماسٹر ظفر حسین اعوان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک اعوان قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کی شام امام بارگاہ سادات میں ادا کی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سابق ناظم رانا بشیرسراج، طارق جمیل خان ملک لیاقت علی اعوان، سیٹھ عدیل احمد، چوہدری ارشد علی بیگ، رانا اختر عزیز، راجہ خالد محمود، بابو ذوالفقار علی، صوبیدار ماسٹر مرزا محمد اقبال، ماسٹر غلام ربانی، ماسٹرحسنین چکوال، ماسٹر مرزا آفتاب، صوبیدار عبدالوحید مغل کے علاوہ ٹیچرز اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں