چک بھون معذور افراد کی رجسٹریشن مکمل۔جلد ہمت کارڈ کا اجراء

 




فی معذور 10500ہزار روپے ملیں گے ۔شکریہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب ۔سابق نائب ناظم جیلانی منہا س ایڈوکیٹ 

 چکوال(نامہ نگار) سابق نائب ناظم یونین کونسل بلوکسرو معروف قانون دان چوھدری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وسیم عباس سے ملاقات ۔موضع چک بھون کے معذور افراد کی مالی امداد کے لیے ہمت کاڈر کے اجرا کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو سراہا ۔چک بھون کے معذور افراد محمد حذیف،محمد اسرار حسین، حمد سہیل، منیبہ بتول، زرینہ رشید، محمد تیمور، حمد امانت علی، محمد طارق، عدیلہ مبین، مظہر عباس کی معذوری سرٹیفکیٹ ان لائن رجسٹریشن مکمل کر دی گئی۔ان معذور افراد کو جلد ہی بینک اے ٹی ایم کارڈ ہمت کارڈ جاری کر دیا جائے گا ۔جس کے مطابق ہر معذور کو ہر تین ماہ بعد 10ہزار500 روپےامدادی رقم دی جائے گی ۔فی معذور سالانہ 42 ہزار روپے حکومت پنجاب ادا کرے گی ۔نائب ناظم یونین کونسل بلوکسر چودری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم عباس کا شکریہ ادا کیا ۔اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ان پالیسیوں کی وجہ سے معذور افراد کی مدد کرنا انتہائی قابل تحسین عمل ہے ۔بیوہ خواتین کے لیے اور جہیز فنڈز کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایک خطیر رقم مستحق لوگوں کے لیے مختص کرنا خدمت سے کم نہیں ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.