مینگن یونین کونسل۔صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر

 



چکوال (نامہ نگار ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہسپتال ان ویلز مینگن یونین کونسل کے گاؤں بلے بالا اور ڈھکو مین کیمپ لگائے گئے ۔ڈھکو میں چوہدری نراسب علی خان اور حاجی جاوید اشرف کی رہائش گاہ پر قائم کیے گئے ۔بلے بالا گاؤں میں ملک عدیل اور غنزنفر بیگ کی موجودگی میں کیمپ لگائے گئے ۔سابق نائب ناظم و معروف قانون دان چودری غلام جیلانی منھاس ایڈوکیٹ کا دورہ ۔جہاں پر کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنا چیک اپ کروایا ۔فری خون ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کرواۓ۔ اورمریضوں کو مفت دوائیاں دی گئیں ۔اس موقع پر سابق نائب ناظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پالیسی کو پورا ضلع چکوال کے دور دراز علاقوں میں پھیلایا جائے گا ۔جہاں پر مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹ کیے جائیں گے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی صحت کی سہولتیں دینا حکومت پنجاب کا اولین فرض ہے جس کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ خدمت سمجھ کے منصوبوں کا اغاز کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.