6 ستمبر کا دن بھرپور طریقے سے منانے کے لئےضلعی و تحصیل سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
چکوال(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن بھرپور طریقے سے منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی ضلعی و تحصیل سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا گیا کہ 6 ستمبر تقریبات کا آغازضلع بھر میں مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہو گا۔ صبح ساڑھے دس بجے ڈی سی آفس سے ریلی نکالی جائے گی ۔جبکہ سکولوں کالجوں میں قرآت، تقاریر ملی نغمے اور سپورٹس کے مقابلہ جات ہوں گے ۔ شہداء پارک میں شام چار بجے تصویری نمائش اور سائیکل ریلی ہو گی۔ شہداء پارک میں رات کو میوزیکل شو میں ملی نغمے پیش کریں گے۔ اے سی ہیڈ کوارٹرز نے شرکائے اجلاس کو تاکید کی کہ متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں