چکوال اور ڈھڈیال کے درمیان رانگ سائیڈ ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک اضافہ

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) راولپنڈی روڈ پر چکوال اور ڈھڈیال کے درمیان رانگ سائیڈ ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک اضافہ، انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری،بہکڑی سے ڈھڈیال کے درمیان یو ٹرنز پر رانگ سائیڈ ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کو بھی چک نورنگ یو ٹرن پر موٹر سائیکل کیری ڈبہ حادثہ میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔چند روز قبل بھی ایک کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قلابازی کھاتے ہوئے الٹ گئی۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق نئی آبادی چک نورنگ پھاٹک رانگ سائیڈ یوٹرن حادثات میں سر فہرست، مونا دوسرے نمبر اور مونا ہرڑ چوک کے درمیان یوٹرن تیسرے نمبر پر ہے۔اس صورتحال سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود چکوال راولپنڈی روڈ کا جائزہ لیں اور ٹریفک پولیس چکوال بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹے تاکہ جان لیوا حادثات میں کمی آ سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.