ہرڑچوک چوہان روڈ پر موسم کی خرابی کے باعث کام کا آغاز نہ ہو سکا
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ہرڑچوک چوہان روڈ پر موسم کی خرابی کے باعث کام کا آغاز نہ ہو سکا۔ ہرڑ چوک سے مسوال تک کارپٹنگ کے لیے ایک ہفتہ قبل یہاں مشینری شفٹ کر دی گئی لیکن وقفوں وقفوں سے جاری بارشوں سے کارپٹنگ کے شروع ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ مون سون کے خاتمے کے ساتھ ہی اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں