گورنمنٹ ہائی سکول سانگ کلاں کا کلاس نہم کا رزلٹ انتہائی مایوس کن رہا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) گورنمنٹ ہائی سکول سانگ کلاں کا کلاس نہم کا رزلٹ انتہائی مایوس کن رہا۔سکول کے 25 طلبا نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سےصرف 5 طلبا کامیاب ہو سکے۔علاوہ ازیں امسال کلاس دہم کے 34 طلبا نے امتحان دیا تھا اور ان میں میں سے 4 طلبا پاس ہوئے تھے ۔مقامی سرکردہ شخصیت چوہدری محمد افسر نے سکول کی ناقص کارکردگی کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی او چکوال کو اس صورتحال کے بارے میں درخواستیں دیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا سکول میں تمام مقامی ٹیچر تعینات ہیں جس کی وجہ تعلیمی معیار انتہائی پست ہو چکا ہے اور طلبا کے والدین میں سخت تشویش اور برہمی پائی جارہی ہے ۔ ذمہ دار حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.