ڈھاب لوہاراں میں یوم آزادی وسیع و عریض غربی جنازہ گاہ میں درجنوں پودے لگا کر منایا گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈھاب لوہاراں میں یوم آزادی قصبہ کے وسیع و عریض غربی جنازہ گاہ میں درجنوں پودے لگا کر منایا گیا۔اس موقع پر یونین کونسل ہرچہار ڈھاب کے سیکرٹری وسیم حاضر، جنازہ گاہ کے منتظم حاجی محمد ایوب ،سب انسپکٹر (ر) صدر محمد اشفاق ،اہلسنت راہنما ندیم یعقوب فاروقی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے جنازہ گاہ میں پودے لگا کر یوم آزادی کو بامقصد بنایا اور دوسرے لوگوں کے لیے بھی مشعل راہ بنے۔آخر میں اہلسنت راہنما ندیم یعقوب فاروقی نے ملک و ملت کے استحکام ، مرحومین کےایصال ثواب اور دین و دنیا کی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.