چکوال،ڈھڈیال اور بھون ریلوے اسٹیشن کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ

 


چکوال:پاکستان ریلوے نے چکوال،ڈھڈیال اور بھون ریلوے اسٹیشن کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے تینوں ریلوے اسٹیشن کی اراضی کی نیلامی 29اگست کو گوجر خان میں ہوگی۔ چکوال ریلوے اسٹیشن کی 4کنال اراضی لیز پر حاصل کی جانے والی اراضی پرصرف مارکی بنانے کی اجازت ہو گی 10سال کے لیے لیز پر دی جانے والی اراضی سالانہ بنیادوں پر ایک کروڑ 62لاکھ 6ہزار بھون اراضی 14300روپے فی ایکڑ جبکہ ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن اراضی ایک لاکھ 96ہزار 2روپے پر دی جائے گی بھون ریلوے اراضی زرعی جبکہ ڈھڈیال اراضی گودام بنانے کے لئے استعمال ہو گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.