اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کا ایک بار پھر سرپرائز وزٹ ،گراں فروشوں کو جرمانے



 بوچھال کلاں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کا ایک بار پھر سرپرائز وزٹ ،گراں فروشوں کو جرمانے، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ساحل رسول چیمہ نے میانی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گراں فروشوں کو جرمانہ دکانیں سیل کیں اور کچھ کو وارنگ دی۔ انہوں نے میانی اڈا کا وزٹ کر کے گراں فروشوں کو جرمانے کئے۔ افغان مہاجرین نے برملا کہا تھا کہ اے سی صاحب کو پیسے لگا کر جو مرضی کرتے رہو جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے یہاں ونہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانی اڈا کی تمام برائیوں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونا چاہیے اب احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.