عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چوہدری سلطان حیدر





ڈی ایچ کیو ہسپتال مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ ممبر صوبائی اسمبلی وضلعی صدر مسلم لیگ (ن )چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہ ہسپتال کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز وزیراعلی پنجاب کو پیش کریں گے وزیراعلی پنجاب دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پرعزم اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں وہ عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سابق چئیر مین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان اورسابق کونسلر عامر زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی ایم ایس ڈاکٹر صدام حسین ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات اوردیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال مانیٹرنگ ٹیم کے سربرا ہ چوہدری سلطان حیدر علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے دورہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے دورے کے دوران چوہدری سلطان حیدر علی خان نے مختلف وارڈز کا وزٹ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.