ضلع میں کسی جگہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو،قراۃ العین ملک

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ضلع میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سمیت تمام سرکاری محکموں کی انتظامیہ کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں میں حکومت پنجاب کے ڈینگی ایکش پلان کے ایس او پیز کو پوری طرح ملحوظ رکھا جائے تاکہ ضلع میں کسی جگہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔ انہوں نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئےاس موقع پر انہوں نے ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر خاور بشیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر ،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدلواحید،اسسٹنٹ کمشنرز،ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی وائرس کنٹرول کیلئے اس امر کی ہدایت کی کہ میونسپل اداروں سمیت تمام سرکاری محکمے ڈینگی کے خلاف اپنی سرگرمیاں مزید تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈینگی سرویلنس کا تمام تر عمل مقررہ ایس او پیز کے مطابق ہو۔ انہوں نے ضلعی و تحصیل سطح کے افسران کو تاکید کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کے سو فیصد باقاعدگی سے مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کا عمدہ ترین ماحول برقرار رکھا جائے علاوہ ازیں انہوں نے ہر گھر اور سرکاری دفاتر میں خشک ماحول یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.