ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا چکوال شہر میں 17 صفر المظفر کے مرکزی جلوس کے موقع پر روٹ کا دورہ
چکوال(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کے ہمراہ چکوال شہر میں 17 صفر المظفر کے مرکزی جلوس کے موقع پر روٹ کا دورہ کر کے سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر خاور بشیر،اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس کے دفتر میں سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے جلوس روٹ کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے اختتام تک مؤثر سیکیورٹی مانیٹرنگ برقرار رکھی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں